ابنا: شام کے خلاف امريکا کي فوجي دھمکيوں ميں شدت آنے کے ساتھ ہي شامي حکام نے دمشق کے خلاف مغرب کے ہر قسم کے جارحانہ اقدام کے نتائج کي بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربي ملکوں اور علاقے ميں ان کي پٹھو حکومتوں بھرپور جواب ديا جائے گا ۔ اس سلسلے ميں شام کے صدر بشار اسد نے ايک بار پھر امريکي حکام کو شام پر ہر قسم کے فوجي حملے کے نتائج کي بابت خبردار کيا ہے ۔ شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ امريکي حکام کو يہ جان لينا چاہئے کہ جنگ سے انہيں کوئي فائدہ نہيں پہنچے گا ۔
بشار اسد نے کہا کہ اس جنگ کا امريکا کو کسي بھي صورت ميں کوئي فائدہ نہيں ہوگا انہوں نے کہا کہ اس سے صرف القاعدہ مضبوط ہوگي اور ان لوگوں کو تقويت ملے گي جنہوں نے گيارہ ستمبر دو ہزار ايک کو امريکي شہروں پر حملہ کرکے امريکي شہريوں کو ہلاک کيا تھا ۔ شام کے صدر بشاراسد نے ساتھ ہي يہ بھي کہا کہ شام پر امريکي حملے کي صورت ميں واشنگٹن کو ہر طرح کي صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تيار رہنا چاہئے ۔ شام کے وزير اعظم وائل الحلقي نے بھي اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ دمشق کے تعلقات اسٹريٹجک نوعيت کے ہيں کہا کہ شام کے بحران کو صرف سياسي طريقے سے ہي حل کيا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دمشق جنيوا دو مذاکرات کا حامي ہے اور ان کي حکومت غير مشروط طور پر ان مذاکرات ميں شرکت کرے گي ۔ شام کےوزير خارجہ وليد المعلم نے بھي کہاکہ شام اپني سرزمين حکومت اداروں کا دفاع کرنے کےلئے مناسب طريقے سے جواب دينے کي توانائي رکھتا ہے اور اقوام متحدہ اور عالمي قوانين بھي شام کو اس بات کا حق ديتے ہيں شام کي پارليمنٹ کے ممبران نے بھي اپنے جارحانہ اقدامات کو عملي جامہ پہنانے کي غرض سےعلاقےکے حالات سے فائدہ اٹھانے کے لئے امريکي کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے شام کے باشندوں سے کہا کہ وہ غير ملکي جارحيتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شامي فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجائيں ۔
شام کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي کميشن کے سربراہ وليد الصالح نے کہاکہ شام سے مغرب اور اسرائيل کي دشمني کي وجہ يہ ہے کہ شام مزاحمتي قوتوں کي حمايت اور اپنے فيصلے خود کرتا ہے انہوں نے کہا کہ شام کے عوام کا اتحاد ہر طرح کي غير ملکي جارحيت کا پوري قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گا ۔ شام کي پارليمنٹ کے ايک اور ممبر عمار الاسد نے بھي فوج کے لئے شام کےعوام اور پارليمنٹ کي بھرپور حمايت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ شام کے عوام دہشت گردوں کے عزائم سے پوري طرح باخبر ہيں اس لئے غير ملکي فوجي حملے کي دھمکياں ان کے عزم و ارادے کو متزلزل نہيں کرسکتيں ۔ واضح رہے کہ شام کے خلاف امريکا کے حملے کي دھمکيوں کے باوجود دمشق ميں شام کے باشندے ان دھمکيوں کي پروا کئے بغير اپني معمول کي زندگي جاري رکھے ہوئے ہيں ۔
دمشق ميں يونيورسٹياں کالج اور اسکول کھل گئے ہيں اور طلبا امريکي دھمکيوں کي پروا کئے بغير اپنے معمولات زندگي انجام دے رہے ہيں ۔ اس سلسلے ميں ايک شامي باشندے کا کہنا ہے کہ شام کے عوام کي معمول کي زندگي شام کے خلاف امريکي دھمکيوں کي مخالفت کا اعلان ہے ۔ اس شامي باشندے نے کہا کہ شام کے عوام اور حکومت اپنے اتحاد کي بدولت سازشوں پر غلبہ حاصل کرلے گي ۔ شام سے موصولہ خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ شامي باشندوں نے مختلف مظاہروں اور ريليوں ميں شرکت کرکے اپني حکومت پر بھرپور اعتماد کا اعلان کيا ہے اور اس عزم کا اعلان کيا کہ وہ اپنے ملک اور ارضي سالميت کا دفاع کريں گے ۔
.....
/169